پشاور(این این آئی)پشاورمیں اے ٹی ایم روم سے چوری کی انوکھی واردات ۔ ہشتنگری میں ملزم نے اے ٹی ایم روم کا دروازہ توڑکر صرف ٹیلی فون سیٹ چوری کیا ۔ واقع کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔پشاور کے نجی بینک کے اے ٹی ایم روم سے چوری کی انوکھی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عال پر آگئی ۔ ہشنگری میں بی آر ٹی اسٹیشن کے سامنے ملزم نے پہلے اے ٹی ایم کا دروازہ توڑا اوراند جاکر لیٹ گیا ۔ تھوڑی دیر بعد ملزم نے ٹیلی فون سیٹ چوری کیا اور رفوچکر ہو گیا ۔ بینگ انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل بھی متعدد بار ٹیلی فون سیٹ چوری ہوچکا ہے ۔ ملزم کے خلاف کاروائی کیلئے پولیس سے رجوع کرلیا ہے ۔ پولیس ویڈیو سے ملزم کی شناخت کر رہی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا۔