خرطوم (این این آئی)سوڈان کی سریع الحرکت فورسز کی ایک پٹرولنگ پارٹی نے عرب ٹی وی کی براہ راست نشریات روکنے کے لیے مداخلت کی جب وہ خرطوم کی گلیوں میں جنگ کے حالات کی کوریج کر رہے تھے۔مسلح افراد سالم کے پاس آئے اور اس سے کیمرہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔عرب ٹی وی کے نامہ نگار نے حفظ ما تقدم کے طور پر کیمرہ بندکر دیا مگر اس نے صورتحال ختم ہونے تک گفتگو جاری رکھی۔ بعد ازں مسلح افراد وہاں سے چلے گئے۔