موسلا دھار بارشوں کے باعث ایک بار پھر قومی شاہراہیں بند ہو نے کا سلسلہ شروع
کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ایک بار پھر قومی شاہراہیں بند ہو نے کا سلسلہ شروع ہو گیا، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق بلو چستان میں جا ری شدید بارشوں کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ اوتھل کے مقام پر سیلابی ریلے کے باعث بند ہو گئی
شاہراہ پر گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے متاثرہ پلوں اور سڑکوں کی مرمت کا کام نہ ہو نے کی وجہ سے جگہ جگہ سڑک بلاک ہو گئی جبکہ ہر نائی کوئٹہ شاہراہ بھی زرد آلو کی مقام پر سیلابی ریلے کے باعث بند ہو گئی اسی طرح بولان میں بھی متعدد مقامات پر بارش کا پانی آنے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو ئی ، شاہراہوں کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر ناپڑا ۔ مسافروں نے مطالبہ کیا کہ وفا قی اور صوبائی حکومتیں فوری طوپر قومی شاہراہوں کی مرمت کامکمل کیا جائے ۔