منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارش، برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری

datetime 29  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جب کہ وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ کے علاوہ دیگر بالائی علاقوں اور جموں خطے کی وادی چناب کے کئی مقامات پر برف باری ہوئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں کے باعث سری نگر کے بعض علاقوں اور وادی کے دیگر مقامات پر پانی جمع ہو گیا ہے۔گلمرگ سمیت دیگر بالائی مقاما ت پر تقریباً 4 انچ تازہ برف باری ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے وادی کشمیر کے تین اضلاع گاندربل، بارہمولہ اور کپواڑہ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری کیا۔ ان اضلاع کے رہائشیوں کو بالائی علاقوں کے سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں اثنا جموںخطے کی وادی چناب کے بالائی علاقوں میں غیر موسمی برف باری اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے سے شدید سردی کی لہر نے سینکڑوں گجر بکروال خاندانوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔سردی کی لہر نے ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن اضلاع کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے سبب گجر بکرول خاندان جواپنے مویشیوں کے ہمراہ بالائی علاقوں کی طرف چلے گئے ہیں، پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ان خانہ بدوشوں کا کہنا تھا کہ سرتھل سے گلڈنڈہ کے علاقے تک سفر کے دوران وہ مسلسل ایک ہفتے تک برفانی طوفان میں پھنس گئے جس کے باعث ان کی درجنوں بکریاں مر گئیں۔دریں اثنا، مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر اور وادی چناب میں 4 مئی تک بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…