اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوز ی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کیلئے بڑا ہدف دے دیا ۔نیوزی لینڈ نے مقرر ہ پچاس اوورز میں پاکستان کو 5وکٹوںکے نقصان پر 337رنز کاٹارگٹ دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔آج کے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ۔شاہین آفریدی نے احسان اللہ کو ون ڈے کیپ دی۔