اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد بھی متبادل انتظام کرنا پڑیگا،پیشکش کو پلان بی کے طور پر لیا جائے ، ماہرین کا انکشاف

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے اوپن مارکیٹ کرنسی ڈیلرز کی جانب سے اوور سیز پاکستانیوں سے24 ارب ڈالر کی بلا سود فنانسنگ کی پیشکش پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈالرز کی قلت ختم ہونے تک ہماری معیشت کی سانسیں بحال نہیں ہو سکتیں

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی پیشکش کے قابل عمل ہونے کے حوالے سے بلا تاخیر مذاکرات کا اہتمام کیا جانا چاہیے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ابھی بھی حالت نزاع میں ہے ، ایل سیز نہ کھلنے سے صنعتوں کو خام مال میسر نہیں جس کی وجہ سے ہماری مجموعی گروتھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ بہت سی صنعتوںمیں مکمل شفٹیں نہیں چل رہیں جس کی وجہ سے بیروزگاری میں بھی اضافہ ہو اہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کاآئی ایم ایف سے معاہدہ ہو بھی جاتا ہے تو یہ مسائل کا طویل المدت حل نہیں ہے ہمیں پھر بھی متبادل انتظام کرنا پڑے گا اور حکومت ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کی پیشکش کو پلان بی کے طور پر لے اور اس پر سنجیدگی سے بلا تاخیر پیشرفت کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تخمینے میں ماہانہ بنیادوں پر 500ملین ڈالر آنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس سے ہمارے کچھ نہ کچھ مسائل حل ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…