بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

شاہد آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان سے متعلق اہم بیان دیدیا

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان سے متعلق اہم بیان دیدیا

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کی جیت کا تجزیہ کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا اکائونٹ پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ فخر کی سپر اننگز نے جیت کی بنیاد رکھی اور امام الحق نے بھی اچھا ساتھ دیا جبکہ بابر اعظم اور رضوان نے دکھایا کہ کیوں وہ دنیا کے بہترین بیٹرز ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی خوب تعریف کی۔

انہوں نے لکھا کہ نسیم شاہ کی کارکردگی بہت اچھی تھی، اس نے بالکل اسی طرح بولنگ کی جس طرح ایسی پچز پر فاسٹ بولرز کو کرنی چاہیے۔یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 289 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کرلیا تھا۔

پاکستان ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے جبکہ دوسرا میچ آج ( ہفتہ ) راولپنڈی میں ہی شیڈول ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 5 ٹی ٹونتی میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…