بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

چین نے گوادر تا کاشغر 58 ارب ڈالرکا ریلوے لائن منصوبہ پیش کردیا

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے کے تحت گوادر سے کاشغر تک 58 ارب ڈالرکا ریلوے لائن کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ پیش کردیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوکے مہنگے ترین منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبہ تجارت اور جیوپولیٹیکس کونئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتاہے، ریل لنک قدیم سِلک روڈ کنکشن کوبحال کرنے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے، ریل لنک مغربی تسلط والے راستوں پر انحصار کم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مہنگے ترین منصوبے کی لاگت 58 ارب ڈالر آئیگی، 1860 میل طویل ریلوے سسٹم گوادر کو سنکیانگ کے شہرکاشغر سے ملادیگا۔چینی ماہرین کا کہنا تھاکہ حکومت اور مالیاتی ادارے منصوبے کیلئے مضبوط تعاون فراہم کریں، متعلقہ ملکی محکموں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانا چاہیے، چینی حکومت سپورٹ فنڈز کی فراہمی کیلئے کوشش کرے، منصوبے کی تعمیر کے لیے مضبوط پالیسی سپورٹ اور ضمانتیں فراہم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…