اسلام آباد (این این آئی)مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات کے جمعہ کوگرفتار کارکنان کی فوری رہائی سے مشروط کردیا ۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے اپنے بیان میں کہاکہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے بیگناہ شہریوں کو گرفتار کیا گیا،حکومت سے ہونے والا مذاکرات کا دور تب تک شروع نہیں ہونا چاہیے جب تک ان بیگناہ لوگوں کو چھوڑا نہ جائے۔