اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کی نئی فلم’ ’جوان‘‘ کی ویڈیوز فلم کی ریلیز سے قبل ہی لیک ہوگئیں

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کی 2 ویڈیوز، فلم کی ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارموں پر لیک ہوگئی ہیں۔ ویڈیوز آن لائن لیک ہونے کے بعد دہلی کورٹ نے تمام پلیٹ فارموں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے پلیٹ فارم سے ان ویڈیوز کو ہٹا دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور گوری خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے کاپی رائٹ وائلیشن پر ایک کیس داخل کیا جس پر عدالت نے یوٹیوب، ٹویٹر، ریڈٹ اور گوگل کو حکم دیا کہ وہ ان لیک ویڈیوز کو جلد ہٹادیں۔عدالت کی طرف سے انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ وہ ایسی سائٹس کو بلاک کریں جہاں یہ لیک ویڈیوز موجود ہوں۔ابھی تک سوشل میڈیا پر دو ویڈیوز لیک ہوئی ہیں، ایک میں شاہ رخ ایکشن سین کررہے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ اداکارہ نیانترا کے ساتھ کشتی پر رومانوی گانے کا منظر کررہے ہیں۔ویڈیو کلپس میں اداکاروں کے لباس اور فلم ’جوان‘ کا میوزک بھی موجود ہے جس سے فلم کی مارکیٹنگ منصوبہ سازی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…