اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری ، متحدہ عرب امارات نے ایشیا کا سب سے بڑا ویزہ سنٹر قائم کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق بے روزگار پاکستانی افراد جو روزگار کی تلاش میں خلیجی ریاستوں کی طرف رخ کرتے ہیں ان کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کراچی میں قائم کر دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں قائم کیے گئے ویزا سینٹر میں عوام کی سہولت کے لیے 11 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں،متحدہ عرب امارات کے کراچی میں ویزا سینٹر کے قیام سے ویزے کے حصول کے لیے کوشش کرنے والے شہریوں کو ایجنٹوں سے نجات ملے گی۔