بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ایک لیڈر ہے اس کی فالوئنگ ہے، لوگ تو اپنے لیڈرکو سپورٹ کرنے آجاتے ہیں، یہ دکھائیں کیا کہیں لوگوں کو توڑ پھوڑ کیلئے اکسایا گیا ؟ توڑ پھوڑ کی ویڈیوز ہیں مگرکیسے طے ہوکہ انہیں کس نے کہا؟ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید دلائل طلب کرلیے۔

جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کی درخواست پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس واقعے پر مختلف لوگوں کے خلاف کیسز بنائے جا چکے، اْس روز کیس کی فائل بھی گْم ہوگئی تھی جو سنجیدہ معاملہ تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ واقعی بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔خواجہ حارث نے دلائل دئیے کہ سارے کیسز اب متعلقہ فورم پر چل رہے ہیں، یہاں الگ کارروائی چلی تو وہ کیسز متاثر ہوں گے،کیس کی آرڈر شیٹ گْم ہونیکا بھی اس سارے معاملے سے تعلق ہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے اپنے دلائل میں کہا کہ سماعت کا مقام بھی اِن کی خواہش کے مطابق تبدیل کیا گیا۔ اس پر چیف جسٹس نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو سیاسی بات سے روک دیا اور کہا کہ ان کے وکیل خواجہ حارث نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، آپ بھی اپنے الفاظ کے چناؤ میں محتاط رہیں، صرف یہ بتائیں کیا فائل گْم ہونے پر یہاں کارروائی کی ضرورت ہے؟ آرڈر شیٹ گْم ہوئی تو نئی آرڈر شیٹ بنادی گئی تھی، اب پہلی شیٹ گْم ہونے پر فریقین میں کسی کو فائدہ یا نقصان ہوا؟ پراسیکیوٹرنے کہا کہ اگر نئی آرڈر شیٹ بننے میں تاخیر ہوتی تو پراسیکیوشن کا نقصان ہوتا، سب پولیس اہلکار ایک طرح سے وہاں کورٹ اسٹاف ہی ہوتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا نہیں، میں اپنی فائل کسی پولیس اہلکار کے ہاتھ نہیں بھیج سکتا

ایک اور اہم معاملے پر آج کل ہم غور کر رہے ہیں، ویڈیو لنک پرحاضری کی عمران خان کی درخواست پرقانون طے کرنا ہے، اس معاملے کو صرف عمران خان کی حد تک نہ دیکھا جائے، دیکھنا ہے ویڈیو لنک پر قانون کیسے واضح کریں، اپنے ریسرچر کو بھی لگایا ہے کہ بھارت میں ویڈیو لنک پرکیا ہو رہا وہ بھی دیکھ رہے ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے توہین عدالت پر عمران خان کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ اس عدالت نے حکم دیا تھا کہ عمران خان لاء اینڈ آرڈر یقینی بنائیں گے، عمران خان کو اس حکم پر عمل نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت کا نوٹس ایک سنجیدہ ایشو ہے

اْس روز توڑ پھوڑ تو ہوئی مگر ذمہ دار کون ہے؟ اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ توڑ پھوڑ کرنے والے سب لوگ پی ٹی آئی کے تھے، ٹوئٹس موجود ہیں لوگوں کو وہاں باقاعدہ بلایا گیا تھا۔چیف جسٹس نے کہاکہ لوگ تو اپنے لیڈر کو سپورٹ کرنے آجاتے ہیں، ایک لیڈر ہے اس کی فالوئنگ ہے،لوگ تو آجاتے ہیں، یہ دکھائیں کیا کہیں لوگوں کو توڑ پھوڑ کے لیے اکسایا گیا؟

توڑ پھوڑ کی ویڈیوز ہیں مگرکیسے طے ہوکہ انہیں کس نیکہا؟ آئی جی کی رپورٹ دیکھ کر دوبارہ معاونت کریں، ایک ہجوم جہاں ہو اس کا ایک مائنڈ سیٹ تو ہوتا نہیں ہے۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر آئندہ جمعے کو مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…