اہم سیاسی شخصیت اور ان کا خاندان پہلی مرتبہ الیکشن کے میدان سے باہر ہو گیا
مکوآنہ (این این آئی)فیصل آبادکی اہم سیاسی شخصیت سردار دلدار احمد چیمہ اور ان کا خاندان پہلی مرتبہ الیکشن کے میدان سے باہر‘14مئی 2023ء کو پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیلئے اس خاندان کاکوئی فرد حصہ نہیں لے رہا‘ تفصیل کے مطابق سردار دلدار احمد چیمہ یاان کا خاندان ہر الیکشن میںحصہ لیتا رہا ہے
2018ء کے الیکشن میں سردار دلدار احمد چیمہ کے بیٹے سردار دلنواز چیمہ PP-106 ڈجکوٹ میں PTI کے ٹکٹ پرالیکشن لڑے تاہم وہ آزاد امیدوار ملک عمر فاروق سے الیکشن ہار گئے تھے‘ فیصل آباد کی سیاست میں اس خاندان کوایک مقام حاصل ہے لیکن 14مئی 2023ء کو ہونیوالے پنجاب کے عام انتخابات میں ان کا حصہ نہ لینا حیران کن فیصلہ ہے جس کے نتیجہ میں سردار دلدار احمد چیمہ کا خاندان پہلی مرتبہ الیکشن کے میدان سے آئوٹ ہوگیا ہے اور 14مئی 2018ء کو ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں اس خاندان کاکوئی فرد حصہ نہیں لے رہا ہے۔