اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے 21امیدواروں میں 11نئے چہرے شامل ہو گئے ، 2018 میں ن لیگ کی ٹکٹ پر جتنے والے امیدوار کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا گیا

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی) 14مئی 2023ء کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدواروںمیں بہت سارے نئے چہرے شامل‘فیصل آباد میں PTIکے 21امیدواروں میں 11نئے چہرے شامل۔ان میں5 سابق ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہیں جو ماضی میں ن لیگ‘ ق لیگ‘پیپلز پارٹی اور آزاد حیثیت سے الیکشن جیت چکے ہیں

اور وہ پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ان میں پی پی 100کے امیدوار رائے حیدر کھرل سرفہرست ہیں جنہوں نے 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 101سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور وہ پی ٹی آئی کے امیدوار غلام حیدر باری کو شکست دے کر ایم پی اے منتخب ہو گئے تھے۔ ن لیگ میں کافی عرصہ گزارنے کے بعد چند ماہ قبل ہی وہ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اس بناء پر عمران خان نے انہیں پی پی 100کا ٹکٹ جاری کرد یا۔اس حلقہ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں ان کے مدمقابل ہیں۔دوسرے نمبر پر پی پی 103کے ٹکٹ ہولڈر عارف محمود گل ہیں جو اس سے قبل ق لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے اور 2018ء کے عام انتخابات میں انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا مگر کامیاب نہ ہو سکے تھے۔ اس کے بعد پی پی 105کے ٹکٹ ہولڈر رائے احسن کھرل ہیں جو ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔حلقہ پی پی 106کے ٹکٹ ہولڈر ملک عمر فاروق نے 2018ء کے عام انتخابات میں پی پی 105سے آزاد الیکشن لڑا اور وہ کامیاب ہونے کے بعد عمران خان کے نظریہ کے حامی ہو گئے۔پی پی115کے ٹکٹ ہولڈر ملک اسماعیل سیلا پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے رانا ثناء اللہ خاں کو شکست دے کر ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں وہ بھی پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ایم پی اے کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔پی پی 99کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری تیمورعلی خان اس حلقہ سے اپنے والد چوہدری علی اختر کی سیٹ پر پہلی مرتبہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پی پی 101کے ٹکٹ ہولڈر شہیر دائود بٹ‘ پی پی 109کے ٹکٹ ہولڈر حسن خان نیازی‘ پی پی 111کے ٹکٹ ہولڈر رانا اسد محمود خاں‘ پی پی 112کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری بلال اشرف بسرا ایڈووکیٹ‘ پی پی 116کے ٹکٹ ہولڈرمیاں علی سرفراز بھی پہلی مرتبہ ایم پی اے کا الیکشن لڑنے والوں میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…