لاہور ( این این آئی)پنجاب اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹس ہولڈرز شیخ یعقوب کا سرکاری ہڑپ کرکے غیر قانونی ہاوسنگ سکیم بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر آصف کاٹھیا پر ترقیاتی کاموں کی مد میں خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن نے شیخ یعقوب اور میاں آصف کاٹھیا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اینٹی کرپشن کے مطابق شیخ محمد یعقوب نے سرکاری اراضی ہڑپ کرکے غیر قانونی گرین ووڈ سٹی ہاوسنگ سکیم بنائی ہے۔ موضع کوٹ سائی سنگھ سیٹلائٹ ٹاون جھنگ میں 324 کنال رقبہ محکمہ انہار کی ملکیت تھا ۔شیخ محمد یعقوب نے محکمہ انہار اور محکمہ مال کے عملہ کی ملی بھگت سے جعل سازی سے اراضی اپنے نام کروائی ہے۔گرین ووڈ سٹی ہاوسنگ سکیم میں غیر قانونی تعمیرات کروائی جا رہی ہیں ۔آصف کاٹھیا نے حلقے میں تمام ترقیاتی کاموں کروڑوں کا نقصان پہنچایا اورسڑکوں ، سکولز ، ہیلتھ سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کرایا ہے۔اینٹی کرپشن نے شیخ یعقوب اور آصف کاٹھیا کو آج 28 اپریل صبح دس بجے طلب کر لیا ہے۔