طور خم (این این آئی)طورخم سرحد پر حادثے کا شکار کنٹینرز سے متعلق سوشل میڈیا پر چینی افغانستان اسمگل کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا،حکومت کی اجازت سے طورخم سرحد کے ذریعے قانونی طریقے سے چینی برآمد کی جارہی تھی۔پاک افغان طورخم سرحد پراٹھارہ اپریل کو افغانستان جانے والے مال بردار کنٹینرز پہاڑی تودے کی زد میں آئے تھے،
سوشل میڈیا پر سیمنٹ کے کنٹینرز میں چینی افغانستان اسمگل کرنے کا بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔حقائق سامنے آنے کے بعد واضح ہوگیا کہ حکومت کی اجازت سے طورخم سرحد کے ذریعے قانونی طریقے سے چینی برآمد کی جارہی تھی۔ ٹرک اسکینگ کے بعد افغانستان جانے کیلئے باری کے انتظار میں تھے کہ پہاڑی تودہ آن گرا۔چینی کے تینوں ٹرک کرائے پر حاصل کئے گئے تھے، ان کا این ایل سی سے کوئی تعلق نہیں تھا، مگر شرپسند عناصر کی جانب سے تباہ شدہ کنٹینرز اور مکس بوریوں کی وڈیو بنا کر پروپیگنڈا شروع کردیا گیا۔