راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ ون ڈے میچوں کی سیزیز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 289 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے وِل یونگ 86 اور ڈیرل مچل 113 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔