دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم جی نے بھارت میں ملک کی سب سے چھوٹی الیکٹرک کار ایم جی کومِٹ لانچ کر دی۔ جس کی ایکس فیکٹری قیمت سات لاکھ 98 ہزار بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے، پاکستانی روپوں میں یہ 27 لاکھ روپے بنتی ہے۔ پاکستان میں ایم جی کی الیکٹرک ایس یو وی 6250000 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
گاڑی کے 2 ویریں ٹس لانچ کیے گئے ہیں۔ سائز کو دیکھا جائے تو یہ گاڑی خاص شہر کی تنگ سڑکوں کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ کار کی لمبائی صرف 3 میٹر، اونچائی 1640 ملی میٹر جبکہ چوڑائی 1505 ملی میٹر ہے۔ایم جی نے بھارت میں چھ نئے ماڈل متعارف کرا دیے ہیں جن کی کم از کم قیمت سات لاکھ 98 ہزار بھارتی روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 42 لاکھ 37 ہزار بھارتی روپے ہے،
ایم جی کی مقبول کارو ں میں ہیکٹر، استور، گلوسٹر شامل ہیں، سب سے سستی ایم جی کار کامیٹ ای وی ہے اور سب سے مہنگی گلوسٹر ہے، ایم جی کمپنی بھارت میں RC-6 (اٹھارہ لاکھ بھارتی روپے)، 3 (چھ لاکھ بھارتی روپے) اور بھوجن 510 جس کی قیمت گیارہ لاکھ بھارتی روپے ہو گی، یہ ماڈل بھارت میں 2023-24 ء میں صارفین کے لئے دستیاب ہوں گے۔