جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

جنہوں نے زیادتی کی انہیں معاف کرتا ہوں، علی امین گنڈا پور

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکارپور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما علی امین گنڈا پور جو مخالفین ہیں، جنہوں نے زیادتی کی انہیں معاف کرتا ہوں۔شکارپور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اداروں میں آڈیو لیکس کون کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کس سافٹ ویئر پر یہ کام ہو رہا ہے، یہ کام غیرقانونی ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا صاحب کو بولیں عوام میں آئیں اور ان کے مسائل حل کریں۔دوسری جانب سول کورٹ خانپور کے جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمہ خارج کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما کو 6 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔سول کورٹ کے جج نے علی امین گنڈا پور کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کی فتح ہوئی ہے۔شکارپور میں علی زیدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ عدالتیں انصاف کے دروازے کھولیں گی تو مظلوموں کوانصاف ملے گا، عدالتوں پر لوگوں کا اعتماد بڑھے گا۔اعظم سواتی نے کہا کہ فیصلہ خوش آئند، شکارپور کے لوگوں کو مبارک بات پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں، ہماری جنگ بھی وہی ہے۔علی زیدی نے کہا کہ حکومت نے الٹے سیدھے کیسز بنائے، یہ تو خود ہی پی ڈی ایم پوری سازش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…