منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں جانے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی ارکان کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ ملنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دیا۔پی ٹی آئی کے کراچی سے ارکان اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا تھا تاہم ترجمان قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے کیونکہ وہ اب ممبر اسمبلی نہیں رہے۔

پی ٹی آئی اراکین عالمگیر خان، عطااللہ، سیف الرحمان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تاہم اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی اراکین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے روک دیا، اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر تعیناترہی، اسلام آباد پولیس کے علاوہ ایف سی اور پارلیمانی سکیورٹی اسٹاف بھی مرکزی گیٹ پر تعینات رہا۔احتجاج کے باعث ایران کے سفیر پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر محصور ہوگئے تھے، سیکیورٹی نے سفیر کو متبادل راستے سے روانہ کیا۔

مستعفی اراکین نے کہا کہ 5 منٹ میں پارلیمنٹ داخلے کی اجازت نہ دی گئی تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 7 اراکین  جمعرات کو دوبارہ پارلیمنٹ آنے کا اعلان کرکے مرکزی گیٹ پر احتجاج کے بعد واپس چلے گئے۔دھرنا دینے والوں میں فہیم خان، آفتاب حسین صدیقی، سیف الرحمان، آفتاب جہانگیر، اسلم خان، عطااللّٰہ خان اور جہانگیر عالم شامل تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…