منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پیرو کی پہاڑوں میں صدیوں سے بہنے والا سرخ دریا،عجیب نظارہ

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیما، پیرو(این این آئی) پیرو میں ایک مشہور دریا واقع ہے جو سال میں کچھ ماہ کے لیے سرخ اور تیز گلابی رنگت اختیار کر لیتا ہے۔ اس دوران دنیا بھر سے لوگ اس کا نظارہ کرنے آتے ہیں۔یہ دریا مشہور شہر کیوسکو سے 100 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے اور اسی مناسبت سے ‘دریائے کیوسکو’ کہلاتا ہے۔

اسی دریا کے پاس ایک اور قدرتی عجوبہ رنگ برنگی پہاڑیوں کی صورت میں بھی موجود ہیں جنہیں ‘پیلکویو رینبو ماؤنٹین’ کہا جاتا ہے۔کیوسک دریا کو دنیا کا تنگ ترین دریا بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ کئی مقامات پر اس کی چوڑائی چند میٹر رہ جاتی ہے۔ لیکن صرف چند کلومیٹر تک ہی یہ سرخ رہتا ہے کیونکہ اطراف کی چھوٹی ندیاں ملنے سے اس کی سرخی ماند پڑجاتی ہے۔واضح رہے کہ لگ بھگ آٹھ ماہ تک دریا کی رنگت بھوری مائل کتھئی رہتی ہے لیکن دسمبر سے اپریل تک اس کی رنگت بدل جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ پیرو میں یہ برسات کا موسم ہوتا ہے۔ اسطرح اطراف کی مٹی سے پانی گزرتے ہوئے دریا میں ملتا ہے۔ پہاڑی مٹی میں آئرن آکسائیڈ کی بہتات کی وجہ سے دریا کی رنگت سرخ ہونے لگتی ہے۔ کہیں کہیں یہ اتنا گلابی ہوجاتا ہے کہ گویا کسے دودھ میں لال شربت ڈال دیا ہو۔اسی لیے دسمبر سے اپریل تک یہاں لوگوں کی آمدورفت رہتی ہے جو نہ صرف سرخ دریا کو حیرت سے دیکھتے ہیں بلکہ اس کی تصاویر اور ویڈیو بھی بناتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…