منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے سب سے زیادہ برداشت کرنے والا ڈرون بنالیا

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایریزونا(این این آئی) سائنسدانوں نے سب سے زیادہ برداشت کرنے والا ڈرون بنایا ہے جو دیواروں سے ٹکرانے کے باوجود ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے اور اپنی پرواز برقرار رکھتا ہے۔عام طور پر کواڈکاپٹر (چار پنکھڑیوں والے) ڈرون کو بند کمروں میں اڑانا محال ہوتا ہے

کیونکہ تمام مہارت کے باوجود ان کے ٹکرانے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔اب ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے سوبر (سافٹ باڈی ایریئل روبوٹ) بنایا ہے۔ یہ درختوں اور دیواروں وغیرہ کی ٹکر برداشت کرلیتا ہے کیونکہ اس میں سکڑنے اور پھیلنے والا بیرونی ڈھانچہ بنایا گیا ہے۔ یہ نرم مٹیریئل سے بنا ہوا ہے۔اس کے علاوہ اندر کے سرکٹ اور برقی آلات ویسے ہی ہیں لیکن بیرونی حاشیہ پولی یوریتھرین کی تہہ والی نائلون فیبرک فریم پر مشتمل ہے۔ اندر سے اسے قدرے کھوکھلا بنایا گیا ہے جو صدمات سہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس کی نچلی جانب بھی اسپرنگ لگائے گئے ہیں جن پر نائلون کے استر لگے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ڈرون کسی درخت یا کھمبے سے بھی چپک سکتا ہے اور وہاں رہ کر ویڈیو بناسکتا ہے۔ سوبر کی دلچسپ بات یہ ہے اس کا فریم صرف 10 گرام وزنی ہے ورنہ روایتی فریم کا وزن 150 گرام تک بھی ہوسکتا ہے۔اسے حادثے اور زلزلوں میں تلاش اور مدد کے امور میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ انتہائی تنگ راستوں پر کامیابی سے اڑایا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…