جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

نئی عالمی جنگ ،ایٹمی تصادم کا امکان بڑھ رہا ہے،سابق روسی صدر نے خبردار کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی) روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف کا کہنا ہے کہ ہم شاید ایک نئی عالمی جنگ کے دہانے پر ہیں۔سابق روسی صدر اور وزیراعظم اور روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے امریکا میں صدارتی انتخابات میں ایلون مسک کی جیت کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔

میدیدیف نے کہا کہ بہت سے لوگ ایلون مسک کا حوالہ امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ایک نئے چہرے کے طور پر دے رہے ہیں۔وہ شخصیت جوڈونلڈ ٹرمپ اورجو بائیڈن سے کہیں زیادہ طاقت رکھتی ہے، جو امریکی صدارتی انتخابات جیت سکتی ہے، وہ افسانوی شخصیت ایلون (مسک) ہیں، اور یہ واقعات کے تسلسل میں ایک اہم عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔میدیدیف نے خبردار کیا کہ دنیا ایک نئی عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتی ہے، اور ایٹمی تصادم کا امکان بھی بڑھ رہا ہے۔اس سے قبل بھی ، روسی صدر ولادی میر پوتن کے اہم اتحادی میدیدیف نے ماسکو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا انتشار کا شکار ہے اور بہت امکان ہے کہ ایک نئی عالمی جنگ کے دہانے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی نئی عالمی جنگ ناگزیر نہیں ہے لیکن جوہری تصادم کے خطرات بڑھ رہے ہیں اور یہ موسمیاتی تبدیلی کے خدشات سے زیادہ سنگین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…