اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں انجری کا شکار ہوا تو کسی کرکٹر نے فون کرکے خیریت تک معلوم نہیں کی۔فاسٹ بولر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں انجری کا شکار ہوا تو کسی کرکٹر نے فون کرکے خیریت تک معلوم نہیں کی
البتہ دوسری ٹیم سے شین واٹسن میری طبعیت پوچھنے آگئے۔رومان رئیس نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ایک بات سامنے آئی تھی کہ عمران خان صاحب نے پاک بھارت میچ کے دوران سرفراز بھائی کو پہلے بولنگ یا بیٹنگ کرنے کا کہا تھا لیکن سیفی بھائی نے ایسا نہیں اور پھر انہیں ٹیم کی قیادت سے ہٹادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیئے تھا کہ اگر سرفراز احمد پرفارم نہیں کررہے تو آپ مشورہ کرکے انہیں ریسٹ دیتے نہ کپتانی چھین لینی چاہیے، بھارت نے بھی ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کو ریسٹ دیا لیکن انہیں ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا گیا۔فاسٹ بولر نے 9 ون ڈے اور 8 ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ سال 2018 میں انہوں نے آخری بار نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلا تھا۔