منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

اہم شخصیت نے پیپلز پارٹی کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق رکن پنجاب اسمبلی اور چیئرمین ضلع کونسل قصورچودھری حاکم علی کے صاحبزادے چودھری وقار حاکم علی گزشتہ روزپیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے،قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے چودھری منظور کی موجودگی میں پارٹی پرچم پہنایا۔

چودھری وقار حاکم علی پی پی 174قصور سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ۔شمولیتی تقریب میں فصل میر،احمد جواد فاروق رانا،شہیم صفدر نواز بھٹی،عمران نول،سرمد منظور،ناصر کمال بھٹی،چودھری رضا محمد ،رانا جمیل منج امجد جٹ اور نعمان یوسف بھی شریک تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے کہا کہ چودھری وقار حاکم کی شمولیت پیپلز پارٹی کیلیے نیک شگون ہے۔ ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت چودھری منظور کی کوششوں کا ثمر ہے،ممبر سنٹرل ایگزیکٹو چودھری منظور نے کہا کہ چودھری وقار حاکم کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں،چودھری وقار حاکم علی ضلع قصور میں بارش کا پہلا قطرہ ہیں اسکے بعد اب برسات ہو گی۔پی پی 174سے پیپلز پارٹی کے نئے ٹکٹ ہولڈر چودھری وقار حاکم علی نے کہا کہ میرا پیپلز پارٹی سے آبائی واسط ہے۔انشا اللہ تعالی جیت پیپلز پارٹی کا مقدر ہے،سابق ٹکٹ ہولڈرنواز بھٹی نے کہا کہ پارٹی کی خاطر ہر قرآنی دینے کے لئے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…