پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کی بحالی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی جس میں کہاگیا ہے کہ دونوں اسمبلیاں وزراء اعلیٰ کے صوابدیدی اختیار پر تحلیل نہیں ہوئی بلکہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ دونوں اسمبلیاں جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ کے کہنے پر توڑی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی لیگ کے چیئرمین ناصر محمود نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی اسمبلیاں بحال کی جائیں،اگر آئین کے مطابق انتخابات کرانا لازم ہیں تو 21 ارب روپے عمران خان سے لیے جائیں،پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں غیر قانونی طریقے سے تحلیل ہوئیں،گزشتہ روز عمران خان نے بیان دیا کہ اسمبلیاں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے کہنے پر تحلیل کیں،

غیر متعلقہ شخص کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوسکتی جبکہ موجودہ صورتحال میں ملکی معاشی حالت انتخابات کیلئے موزوں نہیں ہے،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے 5 سال کیلئے نمائندے منتخب کیے تھے،انتخابات اگر ہر صورت کرانے ہیں تو انتخابات کے اخراجات عمران خان خود ادا کرے، درخواست میں صدر، وفاقی حکومت،وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن، عمران خان،حکومتی اتحادی جماعتوں سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…