منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا بینچ کیوں ڈی لسٹ کیا گیا؟ سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستانی سینئر نامور اینکر پرسن و صحافی حامد میر نے سپریم کورٹ میں آج صبح چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کیے جانے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ

“چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنا بینچ ڈی لسٹ کر دیا ہے کیونکہ انکے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے ان دونوں ججوں کا بعض معاملات پر چیف جسٹس سے اختلاف کوئی راز نہیں اور کسی اہم سیاسی مقدمے میں چیف جسٹس کی مرضی کا نتیجہ سامنے آنا کافی مشکل تھا ۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل تھے۔بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کردئیے گئے۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا تاہم نوٹیفکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنیکی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔بینچ کے سامنے بدھ کو12 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کیے گئے تھے، سپریم کورٹ کے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی ہے۔جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی عدم دستیابی پربینچ ون کے مقدمات ڈی لسٹ کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کا بینچ خرابی صحت کے باعث ڈی لسٹ ہوا، چیف جسٹس بخار، جسم درد اور فلو کا شکار ہیں ، چیف جسٹس گزشتہ روز اپنے گاؤں میں تھے اور صحت یاب ہونے پردوبارہ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…