اسلا آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )’عید سیزن انتہائی مایوس کن، 40 فیصد لوگ شاپنگ کر سکے،آل کراچی تاجر اتحادعتیق میر نے کہا ہے کہ 2023 کا عید سیل سیزن انتہائی مایوس کن رہا،ایک بیان میں عتیق میر نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف 40 فیصد لوگوں نے عید کی شاپنگ کی، عید سیل سیزن بدترین سیاسی بحران اوراعصاب شکن مہنگائی کی نذر ہو گیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ رواں سال فروخت کا تخمینہ 20 ارب روپے سے بھی کم رہا۔ تاجروں نے 2023 کو کاروباری لحاظ سے 75سالوں میں بدترین سال قرار دیا۔عتیق میر کا کہنا تھا کہ عید پر اسٹاک کیا گیا نصف سے زیادہ مال فروخت نہ ہوسکا آخری عشرے میں گزشتہ سال کے پہلےعشرےجتنی بھی خریداری نہیں ہوئی۔