واشنگٹن(این این آئی)واٹس ایپ کا نیا فیچر،اب ایک ہی اکاؤنٹ 4 مختلف موبائل فونز پر استعمال کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق میٹا کمپنی اعلان کیا گیا کہ وٹس ایپ کی ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت اب ایک وٹس ایپ اکائونٹ 4 مختلف موبائل فونز یا دیگر ڈیواسز پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مارک زکربرگ کے مطابق دنیا بھر کے وٹس ایپ صارفین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔نئی اپ ڈیٹ سے قبل بھی صارفین ایک وٹس ایپ اکائونٹ مختلف ڈیواسز پر استعمال کر سکے تھے، تاہم یہ سہولت کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس وغیرہ پر صرف براوزر کے ذریعے استعمال کی جا سکتی تھی۔