پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مکیش امبانی کا اپنے ملازم کو کروڑوں کاتحفہ

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل مکیش امبانی جہاں اپنے اثاثوں اور دولت کے باعث خبروں میں رہتے ہیں وہیں وہ اپنے ملازموں پر انعامات کی برسات کرنے اور بڑی رقم بطور تنخواہ دینے کے لیے بھی مشہور ہیں۔

بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی نے اب اپنے قابلِ اعتبار اور کئی برسوں سے اپنے ساتھ رہنے والے ملازم منوج مودی کو 1500 کروڑ بھارتی روپے کی پراپرٹی تحفے میں دی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ گھر ممبئی کے پوش علاقے نیپیئن سی روڈ پر واقع ہے۔ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے ملازم منوج مودی کو اس فرم کی ملٹی بلین ڈالرز ڈیلز کو کامیابی سے سرانجام دینے کے لیے جانا جاتا ہے، انہیں مکیش امبانی کا سیدھا ہاتھ بھی کہا جاتا ہے جو انڈسٹری کے اہم فیصلوں میں مکیش امبانی کو مشورے دیتے ہیں۔نیپین سی روڈ پر رہائشی جائیدادوں کی قیمت عام طور پر 45,100 روپے سے 70,600 روپے فی مربع فٹ کے درمیان ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بلڈنگ کے شروع کی 7 منزلیں کار پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…