پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ اچانک ڈی لسٹ کر دیا گیا

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل تھے۔بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کردئیے گئے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا تاہم نوٹیفکیشن میں بینچ ڈی لسٹ کرنیکی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔بینچ کے سامنے بدھ کو12 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کیے گئے تھے، سپریم کورٹ کے بینچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی ہے۔جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی عدم دستیابی پربینچ ون کے مقدمات ڈی لسٹ کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کا بینچ خرابی صحت کے باعث ڈی لسٹ ہوا، چیف جسٹس بخار، جسم درد اور فلو کا شکار ہیں ، چیف جسٹس گزشتہ روز اپنے گاؤں میں تھے اور صحت یاب ہونے پردوبارہ مقدمات کی سماعت کریں گے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…