جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

کراچی ،فلیٹ سے خاتون کی لاش برآمد ،شوہر گرفتار

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملیر کینٹ روڈ پر واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فیلٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔پولیس نے خاتون کے قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مقتولہ خاتون سے دوسری شادی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ لانیہ آرکیڈ کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ نمبر ڈی 402 ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔خاتون کی شناخت 45 سالہ امبر زوجہ سید وسیم عباس کے نام سے کی گئی۔ مقتولہ خاتون نجی بینک میں ملازمہ تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کیا ہے، گرفتار ملزم وسیم نے 6 ماہ قبل خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔ ملزم وسیم کی پہلی بیوی اسلام آباد میں مقیم ہے جس سے گرفتار ملزم کا ایک بیٹا بھی ہے اور گرفتار ملزم وسیم کے واٹر ٹینکر بھی چلتے ہیں۔ملیر کینٹ پولیس نے خاتون امبر کے قتل مقدمہ الزام نمبر 23/212 بجرم دفعہ 302 کے تحت بھائی فہد علاالدین کی مدعیت میں گرفتار شوہر وسیم عباس کے خلاف درج کر لیا۔مقدمے کے متن کے مطابق بھائی فہد نے اپنی بہن امبر اور بہنوئی وسیم عباس کو عید کے تیسرے دن رات کے کھانے کی دعوت دی تھی اور شام 7بجے سے اپنی بہن کو مسلسل فون کال کر رہے تھے لیکن بہن فون نہیں اٹھا رہی تھی جس پر بھائی فہد نے اپنے بہنوئی وسیم عباس کو فون کیا اور کہا میں ابھی گھر جا رہا ہوں اور ہم تیار ہو کر آ رہے ہیں۔متن کے مطابق تقریبا سوا دس بجے کے قریب فون آیا کہ امبر بے ہوش پڑی ہے، اطلاع پر ہم گھر پہنچے تو بہن کی لاش بیڈ پر پڑھی تھی اور وسیم نے پولیس کو کال کر دی تھی۔مدعی مقدمہ نے دعوی کیا ہے کہ بہنوئی وسیم عباس نے میری بہن امبر کو گلا دبا کر قتل کیا ہے لہذا قانونی کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…