لاہور ( این این آئی) نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹی ٹونٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مارک چیپمین کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ مارک چیپمین کی ٹی ٹونٹی سیریز میں کارکردگی شاندار رہی ہے۔مارک چیپمین بہترین ٹی ٹونٹی بولنگ اٹیک کے خلاف جیسے کھیلے غیرمعمولی ہے، آخری ٹی ٹونٹی میچ میں میچ وننگ سنچری بہت خاص ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے ایسے کھلاڑی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا جس کی فارم بہت اچھی ہے۔نیوزی لینڈ ون ڈے ٹیم اب 16کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ٹام بلنڈل اور ہینری نکلز بھی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل ڈین کلیور شیڈول کے مطابق وطن واپس جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز جمعرات سے ہو گا۔