جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

ایف بی آر ملک میں ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر ملک میں ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایف بی آر کی ٹیم پر مزید زور دیا ہے کہ وہ ملک میں ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو کی زیر صدارت ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی کے حوالے سے منگل کو فنانس ڈویژن میں اجلاس ہوا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،معاون خصوصی برائے ریونیو طارق محمود پاشا، چیئرمین ایف بی آر، اور فنانس ڈویڑن اور ایف بی آر کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے جولائی 2022 سے مارچ 2023 کے ایف بی آر کے ریونیو اہداف اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔اس بات کا اظہار کیا گیا کہ ایف بی آر مالی سال 23 -2022 کے بقیہ مہینوں میں اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور ایف بی آر کو ریونیو کی وصولی کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل تعاون فراہم کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…