اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے کوآرڈنیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ثاقب نثار آڈیو منتخب وزیراعظم کو توہین عدالت سے نکالنے کی سازش ہے۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کے کوآرڈنیٹر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ یہ نوازشریف کی 2017 میں نااہلی، ہماری قیادت کو جھوٹیمقدمات میں قید کرنے کی سازش کا تسلسل اور مریم نوازکو فکس کرنے کی پہلے آنے والی آڈیو کا مزید ثبوت ہے۔سازشیوں کو کٹہرے میں لاکر سزا دی جائے۔