کینیا میں مذہبی رہنما کی ہدایت پر فاقہ کشی سے مرنے والوں کی تعداد 89 ہوگئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مذہبی رہنما کی فاقہ کشی کی ترغیب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 89ہو گئی ہے ۔ مشرقی کینیامیں خودساختہ گڈ نیوز انٹرنیشنل چر چ ، وابستہ فرقہ تادم مرگ لوگوں کو فاقہ کشی کی ترغیب دے رہا جس کے عمل کرنے والےمبینہ طور پر کئی افراد موت کی نیند سو گئے ہیں جنہیں قبر میں دفنادیا گیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق اجتماعی قبروں سے مزید 16لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی 73سے بڑھ کر 89ہو گئی ہے ۔