پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دبئی میں ریت سے بھرا پلاٹ ریکارڈ 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز میں فروخت

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی میں صحرائی زمین کا ایک ٹکڑا ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق24500 اسکوائر فٹ کی یہ زمین جیمرہ بے آئی لینڈ میں واقع ہے اور یہ 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز (9 ارب 48 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی۔یہ پلاٹ 19 اپریل کو فروخت ہوا اور یہ دبئی میں فروخت ہونے والا اب تک کا سب سے مہنگا پلاٹ ہے۔

عام طور پر اس قیمت میں دبئی میں پرتعیش گھر خریدنا ممکن ہے مگر جیمرہ بے میں اس قیمت پر صرف ریت کو ہی خریدنا ممکن ہے جس کے بعد وہاں گھر تعمیر کیا جا سکتا ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں سب سے مہنگا پلاٹ 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوا تھا۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک فیشن ڈیزائنر عمر کامانی نے یہ زمین گمنام فرد کو فروخت کی، جو وہاں اپنا خوابوں کا گھر تعمیر کرنا چاہتا ہے۔عمر کامانی نے یہ زمین 2021 میں خریدی تھی اور اب 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز منافع کے ساتھ فروخت کر دی۔دبئی میں زمین کی کمی کے باعث پوش علاقوں میں جائیدادوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور وہاں دنیا کے امیر ترین افراد زمین پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔اس سے قبل اکتوبر 2022 میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی نے دبئی کا مہنگا ترین گھر 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص نے پام جمیرہ میں واقع یہ گھر کویت کے ایک بڑے کاروباری شخص سے خریدا تھا۔اگست 2022 میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مکیش امبانی نے کچھ عرصے قبل اپنے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کے لیے دبئی میں 8 کروڑ ڈالرز کا گھر خریدا تھا جو اس وقت دبئی کا مہنگا ترین گھر قرار پایا تھا۔یہ ریکارڈ اکتوبر 2022 میں پام جمیرہ میں ہی ایک گھر کی فروخت سے ٹوٹ گیا تھا جو 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوا تھا مگر پھر مکیش امبانی نے مبینہ طور پر ایک بار پھر دبئی کا مہنگا ترین گھر خرید لیا تھا۔امبانی خاندان کی مرکزی رہائشگاہ ممبئی میں واقع گھر Antilia ہے، اس 27 منزلہ عمارت میں 3 ہیلی پیڈ ہیں، 168 گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام ہے، ایک سنیما گھر اور 9 لفٹیں ہیں۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…