جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق، ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ جاری

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سول ایویشن اتھارٹی ہیڈکواٹرز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر اس حوالے سے ہدایات اور اقدامات کی تفصیلات جاری کردیں۔ترجمان سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر ائرپورٹ مینیجرز منکی پاکس سے بچائو اور روک تھام سے متعلق اقدامات کو حتی الامکان مثر بنانے کے لیے باقاعدگی سے دیگر ایجنسیز کے ساتھ اجلاس منعقد کررہے ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ کسی فلائیٹ پر منکی پاکس سے متاثر مشتبہ مسافر/کیس کی صورت میں مذکورہ مسافر ائرپورٹ سے باہر جانے کے لیے معمول کے راستے استعمال نہیں کرے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ائیرلائن کی جانب سے مسافر کی امیگریشن حفاظتی تدابیر کے ساتھ کرائے جائے گی جس میں دستانے اور ماسک پہننا لازمی ہے۔بیان میں ہدایت دی گئی کہ بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس)اور ائیرلائن اسٹاف (سی اے اے)ایمبولینس میں مریض کو ہسپتال منتقل کریں گے، مشتبہ یا کنفرم کیسز زیادہ ہونے کی صورت میں ائیرلائین مریضوں کو کوارنٹائین مرکز منتقل کرنے کی ذمہ دار ہوگی جبکہ بی ایچ ایس تعاون فراہم کرے گی۔سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق فلائیٹ پر ڈی پورٹیز ہونے کی صورت میں ائیرلائین (بی ایچ ایس)کو اپنے اسٹیشن مینیجر کے ذریعے لینڈنگ سے 3گھنٹے پہلے آگاہ کرے گی، مشتبہ یا کنفرم کیسز/مسافروں کو جہاز کے پچھلے حصے میں منتقل کیا جائے جہاں وہ ایک سیٹ کے وقفے سے بیٹھے ہوں گے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ گرائونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز ویل چئیر ہینڈلرز کو ماسک اور دستانے فراہم کررہی ہیں، بیگیج ہینڈلرز جہاز سے اترنے والے سامان کو فیومیگیشن کے ذریعے ڈس انفیکٹ کررہے ہیں، احتیاطی تدابیر کے تحت لگیج ایریا، میڈیکل انسپیکشن ایریا، ایف آئی اے کاونٹرز، کوریڈورز، ایسکلیٹرز اور تمام متصل ایریا بشمول ٹوائلیٹس پر جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے۔

سول ایویشن اتھارٹی کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس)ائیرپورٹس پر پہلے سے موجود ہے اور جلد کارگو ایریاز میں جگہ فراہم کر دی جائے گی، پورٹرز دستانے اور ماسک کی پابندی کریں گے اور ٹرالیز کو باقاعدگی سے صابن اور پانی سے دھویا جارہا ہے۔بارڈر ہیلتھ سروسز اور سول ایویشن اتھارٹی کا عملہ لفٹس اور ہینڈ ریلز کو انفیکشن سے پاک کرنے کا عمل یقینی بنارہے ہیں

سول ایویشن اتھارٹی جہازوں میں جمع ہونے والے فضلے کو پہلے سے طے شدہ ایس او پیز کے تحت ٹھکانے لگائے جانے کے عمل کی بھی کڑی نگرانی کررہی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک مریض میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس سے حکام نے ہوائی اڈوں پر اس حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے اور ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے تصدیق کی کہ سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والا مریض 17اپریل کو پاکستان آیا تھا اور اس میں بیماری کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق مذکورہ مریض منڈی بہاالدین کا رہائشی ہے اور جدہ میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے مسافروں میں وائرس کی ممکنہ منتقلی کی تشخیص کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

حکام کے مطابق اب تک 22 روابط کا سراغ لگایا گیا ہے اور ان کے نمونے ٹیسٹ کے لیے جمع کرنے کے بعد انہیں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔این آئی ایچ کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق منکی پاکس ایک نایاب وائرل زونوٹک بیماری ہے جو منکی پاکس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔

اگرچہ منکی پاکس کے قدرتی ماخذ کا معلوم نہیں لیکن افریقی چوہے اور بندر جیسے غیر انسانی پریمیٹ وائرس کو رکھ سکتے اور لوگوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔یہ وائرس پھٹی ہوئی جلد، سانس کی نالی یا آنکھوں، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔بخار کے ظاہر ہونے کے بعد ایک سے تین روز کے اندر مریض کے جسم پر خارش پیدا ہو جاتی ہے، جو اکثر چہرے سے شروع ہوتی ہے اور پھر جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل جاتی ہے۔

بیماری کی دیگر علامات میں سر درد، پٹھوں میں درد، تھکن اور لیمفاڈینوپیتھی شامل ہیں۔وائرس کے ظاہر ہونے کی مدت عام طور پر 7 سے 14 روز ہوتی ہے لیکن یہ 5 سے 21 روز تک بھی ہو سکتی ہے اور بیماری عام طور پر دو سے چار ہفتوں تک رہتی ہے۔دریں اثنا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے مطابق کچھ ممالک نے چکن پاکس کی ویکسین منکی پاکس کے مریضوں کا علاج کرنے والی ٹیموں کو لگانا شروع کردی ہے جو ایک متعلقہ وائرس ہے۔اس وائرس کا کوئی خاص علاج نہیں ہے لیکن چیچک سے بچائو کی ویکسی نیشن تقریبا 85 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…