ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں، آرمی چیف

datetime 22  اپریل‬‮  2023 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحدکا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں، پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلےکو سراہا اور جوانوں اور افسران کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، فوج ملکی سالمیت کویقینی بنانے اور خطرات کوناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور فرائض کو مقدم رکھتے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں، عید پر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…