منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری، افتخار احمد کی 10اور حارث رئوف کی 5درجے ترقی

datetime 20  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پلیئرزکی رینکنگ جاری کردی ۔ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور کپتان بابراعظم کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔جنوبی افریقہ کے رائیلی روسو پانچویں نمبر پر آگئے

اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چھٹے نمبر پر چلے گئے۔ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں قومی کرکٹر افتخار احمد 10 درجے ترقی کے بعد 44 ویں نمبر پر آگئے۔ٹی ٹونٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رئوف 5 درجے ترقی کے بعد 11 نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے شاداب خان رینکنگ میں 13ویں نمبر پر موجود ہیں اور شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے۔نیوزی لینڈ کے ایش سودھی پانچ درجے ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر آگئے۔ ٹی ٹونٹی آل رائونڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیاکیمارنس لبوشین کاپہلانمبربرقرار ہے، پاکستان کے بابراعظم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں، سری لنکاکیدیموتھ کرونارتنیایک درجیترقی کینویں نمبر پرآگئے۔سری لنکا کے دنیش چندیمل چار درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے۔بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے، سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا 13درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آگئے۔سری لنکا کے بولر رمیش مینڈس 3 درجے ترقی کے بعد 32 وین نمبر پر آگئے۔ٹیسٹ آل رائونڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…