اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

الیکشن کی تاریخ پر آل پارٹیز کانفرنس کی باتیں ابھی صرف ہوائی ہیں ، گرفتاریاں اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، پرویزالٰہی

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی سے سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین ، سابق ایم پی ایز چودھری خالد اصغر گھرال ، چودھری شجاعت نواز اجنالہ اور ڈاکٹر شاہنواز اجنالہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات میں گجرات کی موجودہ

سیاسی صورتحال سمیت آئندہ الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔ چودھری پرویز الٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف حکومت کی باغیانہ روش قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ اس خطرے سے فوری طور پر نہ نمٹا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ راناثنااللہ کی کوئی اوقات نہیں ، وہ نوازشریف اور شہبازشریف کے کہنے پر عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ حکومت کے عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ ملک کو سرزمین بے آئین بنانا چاہتے ہیں ۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر آل پارٹیز کانفرنس کی باتیں ابھی صرف ہوائی ہیں۔ گرفتاریاں اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ حکومت کو جماعت کی آل پارٹیز کانفرنس سے کوئی دلچسپی نہیں، وہ صرف عدلیہ کے فیصلے سے فرار چاہتی ہے ۔ جماعت اسلامی سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ نواز شریف اور شہباز شریف قابل اعتماد نہیں۔ یہ وہی شہبازشریف ہیں ، جنھوں نے واجپائی کی خوشنودی کیلئے قاضی حسین احمد پر پولیس حملہ کروا دیا تھا اور لٹن روڈ پر جماعت اسلامی کے عمر رسیدہ کارکنوں پر بدترین تشدد کروایا تھا ۔ شہبازشریف کی بدنیتی اور سفاکی پوری قوم پر آشکار ہو چکی ہے۔ جماعت اسلامی بھی اپنی آنکھیں کھولے اور حکومت کے آئین دشمن رویے اور اس کے خطرناک مضمرات کو سمجھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…