منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران نے یوکرین کامسافرطیارہ مار گرانے پر10 فوجی اہلکاروں کو سزا سنا دی

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران کی ایک عدالت نے سنہ 2020 میں تہران کی فضائی حدود میں یوکرین کے مسافرطیارے کو مار گرانے کے واقعے میں ملوث 10 فوجی اہل کاروں کو سزائیں سنائی ہیں۔ان میں ایک اہلکارکو سب سے زیادہ 10 سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے۔

ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈرکو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 9 دیگر کو ایک سے 3 سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ 8 جنوری 2020 کوایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز پی ایس 752 کو تہران سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد مار گرایا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مسافروں کی اکثریت ایرانی شہریوں کی تھی۔ان کے علاوہ کینیڈا، یوکرین، برطانیہ اورافغانستان سے تعلق رکھنے والے مسافر بھی اس طیارے میں سوار تھے۔ایران نے ابتدائی طور پر تین دن تک اس حادثے کی ذمے داری قبول کرنے سے انکار کیا تھا لیکن اس کے بعد تہران نے بالآخر طیارے کو مارگرانے کا اعتراف کیا تھا اوراسے تباہ کن غلطی قراردیا تھا۔اس طیارے کو مارگرانے سے چندگھنٹے قبل ایران نے پاسداران انقلاب کے کمانڈرقاسم سلیمانی کی ہلاکت کے جواب میں عراق میں امریکا کیفوجی اڈوں پر میزائل داغے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…