جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

نئے اور پرانے پاکستان کی بحث چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے، آرمی چیف

datetime 14  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ نئے اور پرانے پاکستان کی بحث چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“نے اپنی رپورٹ میں سرکاری چینل کے حوالے سے بتایاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پارلیمنٹ میں سکیورٹی صورتحال پر

بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں نئے اور پرانے پاکستان کی بحث کو چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے۔پی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف اور عسکری حکام نے اہم قومی امور پر ایوان کو اعتماد میں لیا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ ریاستی رٹ تسلیم کرنے کے علاوہ دہشتگردوں کے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں سے مذاکرات کا خمیازہ ان کی مزید گروہ بندی کی صورت میں سامنے آیا (تاہم) اسوقت پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں۔انھوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے منزل کا تعین کریں۔ پاک فوج ملکی ترقی اور کامیابی کے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ نئے اور پرانے پاکستان کی بحث چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“نے اپنی رپورٹ میں سرکاری چینل کے حوالے سے بتایاکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پارلیمنٹ میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں نئے اور پرانے پاکستان کی بحث کو چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…