بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے

علاقے لوسم میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔بیان کے مطابق اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور امن دشمنوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین امن دشمن ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے ۔بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی طرف سے کیے گئے آپریشن کو مقامی لوگوں نے سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…