بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیٹ ویو ،گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فلائیٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر (ساوتھ) حمید اللہ ملک کے علاوہ سول ڈیفنس، جنگلات، زراعت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، انڈسٹریز،

سی ڈی اے بہاولپور کے افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رحیم یار خان و بھکر سمیت مختلف اضلاع کے افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس کے انعقاد کا مقصد موسم گرما کے دوران ممکنہ ہیٹ ویو اور شدید گرمی سے جنگلات میں کسی قسم کی آتشزدگی سے نبردآزما ہونا تھا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچائو اور محکمانہ انتظامات بارے پلان پی ڈی ایم اے کو جمع کروائیں ۔ اسی طرح محکمہ تعلیم طالبعلموں کے امتحانی شیڈول سے پی ڈی ایم اے کو آگاہ کرے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیٹ ویو اور گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔گرمی کی شدت بڑھنے سے جنگلات میں آتشزدگی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر محکمہ جنگلات فاریسٹ فائر سے بچاؤ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر جلد از جلد رپورٹ جمع کروائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ہیٹ ویو سے بچاو کے لیے محکمہ صحت سمیت متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں تاکہ انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر (کوآرڈینیشن) پی ڈی ایم اے طارق محمود بخاری نے کہا کہ ہیٹ ویو سے بزرگ شہری اور بچے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں جس سے بچاو کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچاو اور حفاظتی تدابیر بارے عوام الناس میں موثر آگاہی فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…