جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

آزادکشمیر سپریم کورٹ نے تنویر الیاس کی نااہلی کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)آزادکشمیر سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے خلاف اپیل خارج کردی۔

سابق وزیراعظم سردارتنویر الیاس کی لیگل ٹیم نے توہین عدالت کیس میں آزادکشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف پٹیشن سپریم کورٹ میں فائل کی تھی ۔دوسری جانب توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس کی نا اہلی کے بعد سینیئر وزیر خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم بن گئے ۔خواجہ فاروق نئے وزیراعظم کے انتخاب تک فرائض سر انجام دیں گے، صدر آزاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود نے دستخط کر کے سمری بھجوا دی ۔دوسری جانب سردار تنویرالیاس نے سپریم کورٹ آزادکشمیر میں نا اہلی کے خلاف اپیل دائرکر نے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزعدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویرالیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نااہل قرار دیا جبکہ ان کی غیر مشروط معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی۔تنویر الیاس پر تقاریر میں ججوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے کا الزام ہے،آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہینِ عدالت پر نا اہل قرار دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…