روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی حالت خراب ہونے لگی
ماسکو(این این آئی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی صحت خراب ہونے لگی جس پر اب ڈاکٹرز کو بھی تشویش شروع ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال یوکرین جنگ کے بعد سے روس کے صدر کی صحت کے بارے میں مختلف خبریں سامنے آرہی تھیں
لیکن اب حالیہ رپورٹ کے بعد ان کے ڈاکٹرز کو بھی تشویش ہونا شروع ہوگئی ہے۔روسی صدر کی نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں شدید سر درد، زبان کی تکلیف اور دھندلا نظر آرہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ولادیمیر پیوٹن نے اپنے دائیں بازو اور ٹانگ میں جزوی طور پر احساس کم ہونے کی بھی شکایت کی جس پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دے کر انہیں دوا لینے اور کئی دن آرام کرنے کا کہا۔روسی صدر نے ڈاکٹروں کی تجویز کو بالکل نظر انداز کردیا ہے۔روسی صدر کی حالت میں بہتری آنے کے بعد ان کے طبی ماہرین کی ایک بڑی ٹیم میں تشویش کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔