چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی دوسری اہم ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تین دن میں دوسری اہم ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان اہم ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ہونے والی مشاورت کے بعد ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اپنا وضاحتی بیان جاری کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں ججز کے درمیان ہفتہ وار تعطیل کے دوران بھی طویل ملاقات ہوئی تھی۔قبل ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیاجس میں انہوں نے بتایا کہ سیاسی تقاریر کے بعد پارلیمنٹ میں گفتگو کرنے کی اجازت مانگی اور پھر اْن تمام باتوں سے لاتعلقی اختیار کی۔