اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

حکومت نے 5 سالہ توانائی بچت منصوبے پر کام شروع کردیا

datetime 11  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت توانائی بچت کے 5 سالہ منصوبے پر کام کر رہی ہے جس میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں کو توانائی بچانے والی عمارات میں تبدیل کردیا جائے گا۔نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سردار معظم کے مطابق

توانائی بچت کا پلان پہلے 10 سال کے لیے بنایا گیا تھا جسے اب 5 سال تک محدود کردیا گیا ہے۔بلڈنگ کوڈ زپر مؤثر عمل درآمدر سے 50سے 60 فیصد تک توانائی کی بچت کی جا سکے گی اور تمام بڑی عمارتوں کے انرجی آڈٹ کے بعد توانائی بچت کے ایکشن پلان پر مرحلہ وار کام شروع کیا جائے گا۔پروگرام کے دوسرے مرحلے میں کمرشل، صنعتی اور گھریلو سیکٹر کو گیس کی بجائے کم بجلی استعمال کرنے والے آلات کو فروغ دیا جائے گا، حکومت صارفین کو ایسے آلات کی فراہمی میں مدد دے گی۔نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے مطابق توانائی بچت کے 5 سالہ پلان پر سرمایہ کاری کے لیے ورلڈ بینک سمیت مختلف عالمی اداروں سے مالی تعاون کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے، کوشش ہے کہ اس مد میں زیادہ سے زیادہ فنڈنگ گرانٹ کی شکل میں مل سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…