اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے سردار تنویر الیاس کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آج آزادکشمیر ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے معاملے پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج)بدھ کو چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ہو گا،اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت کی جائے گی، سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے حوالے سے قانونی معاملات پر بھی مشاورت ہو گی۔